
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پاکستانی ویمن اور مین کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرجاویریہ خان نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ فتح ہماری ہوگی، ہماری دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زبردست کرکٹ کھیل رہا ہے، اور مجھے یقین ہے وہ یہ ٹورنامنٹ جیت کے آئیں گے۔
آل راؤنڈرعالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کھیلتے آرہے ہیں اسی طرح سے اسے جاری رکھیں، ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہے، پاکستان زندہ آباد۔
اوپنراحمد شہزاد نے کہا کہ گرین ٹیم نے قوم کا سرفحر سے بہت زیادہ اونچا کر دیا ہے، ٹیم نے سب کی توقع سے بڑھ کر کھیلا ہے۔
مزید کہا کہ جس طرح سے آپ سب کھیل رہے ہیں، جب آپ واپس آئیں گے تو دیکھیں گے کہ آپ لوگوں پر قوم کو کتنا فخر ہے۔
انکاکہنا تھا کہ صرف دو گیم اور انشااللہ پاکستان کا پرچم بلند ہوگا۔
Pakistan cricket stars have a special message for @babarazam258's team. #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/euhFlYwoXu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
فاطمہ ثناء نے کہا کہ پاکستان ٹیم اسی طرح جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں، انشااللہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے۔
پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا کہ جس طرح سے پاکستانی ٹیم کھیل رہی ہے، اسے طرح سے کھیلتے رہیں ہماری ٹیم بہت بہترین ٹیم ہے اور ہر میچ میں زبردست فائٹ کررہی ہے۔
مزید کہا کہ پوری قوم کی دعا ہے انشااللہ ہم یہ ورلڈ کپ جیتیں گے۔
پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر انعم امین کا کہنا تھا کہ آپ سب نے سارے میچز میں بہت اچھا کھیلا ہے، اور انشااللہ سیمی فائنل بھی جیت کے فائنل میں رسائی حاصل کریں گے اور ورلڈ کپ پاکستان لے کر آئیں۔
فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ پوری ٹیم بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے، امید ہے کہ سیمی فائنل جیتنے کے بعد فائنل بھی جیتیں گے، پاکستان زندہ آباد۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News