Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ہندُتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت، آر ایس ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ ہے’

Now Reading:

‘ہندُتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت، آر ایس ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ ہے’

پاکستان نے بھارت کی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سیوکھ سنگھ (آر ایس ایس) کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ ہے، آر ایس ایس چیف کا اشتعال انگیز بیان مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کا بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں، ہندُتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے، بھارت کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد ملک میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ  بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مخالفت کی ہے۔

Advertisement

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر