مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین سے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری خزانہ پنجاب اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران این ایف سی میں فاٹا کے 3 فیصد حصہ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پنجاب حکومت فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے ترقی کیلئے تعاون فراہم کرے گی۔
ملاقات میں شوکت ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ عوام کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کو ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، این ایف سی کے ذیلی گروپ کا اجلاس بلا کر فاٹا کے 3 فیصد حصے کی تقسیم پر بات کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
