
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹم پین کا غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل ایشیز کے دوران خلل پیدا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق رکی پونٹنگ نے کرکٹ آسٹریلیا کی ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ٹم پین کا اسکینڈل ایشز کے دوران خلل پیدا کرے گا جبکہ ٹم پین نے اپنے لیے آسٹریلوی کرکٹ کے لیے اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹم پین کے لیے، وہ جہاں بھی جائے گا تو اُس سے اسکینڈل کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لیون نے کہا کہ وہ ٹم پین کے اسکینڈل کو ایشیز میں کسی بھی قسم کے خلل کے طور پر نہیں دیکھتے۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعدکرکٹ سے بریک لے لیا ہے۔
ٹم پین نے اپنے کیرئیر کا اہم فیصلہ لے لیا، خاتون کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پین نے ایشیز سمیت مستقل قریب میں شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹم پین کرکٹ تسمانیہ کی سابقہ ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا نہ صرف اعتراف کرچکے ہیں بلکہ اس واقعے پر انہوں نے معافی بھی مانگی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News