سردیوں کے موسم میں چائے پینے کا مزہ بڑھ جاتا ہے جبکہ بہت سے لوگ کافی کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
کیونکہ چائے کا ایک گرم پیالہ آپ کو فوری طور پر تازہ دم کردیتا ہے اسکے علاوہ سردی کا احساس بھی تھوڑا کم ہوجاتا ہے۔
پاکستان بھر میں تقریباً ہر کوئی چائے کو بہت شوق سے پیتا ہے جس میں سب سے زیادہ پی جانے والی چائے دودھ پتی ہوتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس مومسم میں کونسی چائے صحت کے لئے فائدے مند ہوسکتی ہے یا کیا فائدہ پہنچا سکتی ہے؟
اگر نہیں تو ایک بار یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
ادرک اور پودینے کی چائے:
تازہ پودینہ نہ صرف آپ کی چائے میں اضافی خوشبو ڈالتا ہے بلکہ ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے اور پیٹ کی پریشانیوں کو الوداع کہہ دیتا ہے۔
تلسی اور ادرک کی چائے:
تلسی کو ایک حیرت انگیز خون صاف کرنے والا پودا کہا جاتا ہے۔ یہ سینے کی جلن کو بھی کم کرتا ہے اور گلے کی خراش سے آرام فراہم کرتا ہے۔
لیموں اور کالی مرچ کی چائے:
یہ چائے نہ صرف آپ کے جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں مدد دے گی بلکہ بلڈپریشر کو کم کرے گی اور قوت مدافعت کو بھی بڑھا دے گی۔ اس میں کالی مرچ ملا کر پینے سے چھوٹی موٹی بیماریوں سے لڑا جا سکتا ہے اور گلے کی خراش کو بھی آرام ملے گا۔
شہد اور لیموں کی چائے:
شہد کو روایتی طور پر نزلہ زکام اور کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ لیموں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
