Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کیلئے SSU کا سیکیورٹی پلان

Now Reading:

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کیلئے SSU کا سیکیورٹی پلان

کراچی پولیس نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔

کراچی پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان کے سلسلے میں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پولیس، آرمی، سندھ رینجرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر افسران اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو میچز کے دوران حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس یو کے 368 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے500 اہلکار حفاظتی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ  ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز بھی سیکیورٹی فرائض پر مامور ہوں گی۔

اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بسیں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرنے کے لیے عملے سمیت موجود ہوں گی۔

Advertisement

ایس ایس ایس یو کی “سواٹ” ٹیم بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر