Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرح سود میں ڈیڑھ فیصد مزید اضافہ اندھی حکومت کا ایک اور تباہ کن اقدام ہے، شہباز شریف

Now Reading:

شرح سود میں ڈیڑھ فیصد مزید اضافہ اندھی حکومت کا ایک اور تباہ کن اقدام ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد مزید اضافہ اندھی حکومت کا ایک اور اندھا دھند تباہ کن اقدام ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پاکستان پر سالانہ مزید 400 ارب سود کی اضافی ادائیگی لاد دی گئی ہے، اس اقدام سے نجی شعبے کو بھی 100 ارب روپے سود کی مد میں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حماقت در حماقت کرکے حکومت خوش گمانی میں مبتلا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی بے قدری کو شاید روک لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے پچھلے ہفتے کے انڈیکس میں 15 فیصد اضافہ تھا، بڑا اضافہ 60 فیصد کا بجلی کے نرخوں میں تھا، پرائس انڈیکس میں 70 فیصد کا اضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا۔ ان دونوں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا شرح سود سے کوئی تعلق نہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ان قیمتوں کا اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔ عمران نیازی حکومت بدستور عوام کے اور نجی شعبے کے اوپر اپنی نااہلی اور نالائقی کا وزن ڈال رہی ہے۔  یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے۔

Advertisement

شہباز شریرف نے کہا کہ عوام کے کچن کا بجٹ دوگنا سے زیادہ ہوگیا، تاریخ کی مہنگی ترین ہونے کے باوجود گیس بھی عوام کو فراہم نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود بڑھا کے نجی صنعت پے ایک اور حملہ کیا گیا ہے، حکومت روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکے، اس کا صحیح طریقہ شرح سود بڑھانا نہیں بلکہ برآمدات میں اضافہ ہے۔ حکومت کو درآمدات میں کمی کرنا ہو گی، حکومتی خرچے کم کرنا ہوں گے۔ برآمد کرنے والی صنعتوں کو گیس نہیں ملے گی، اور مہنگے داموں گیس ملے گی  تو پھر برآمدات کیسے بڑھیں گی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر