قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی حسن علی کا دفاع کرنے میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں فاسٹ باؤلر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ حسن علی آپ پاکستان کی شان ہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو گزشتہ رات کی پرفارمنس پر تنقید کا سامنا ہے۔
اسی تناظر میں قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور مینجمنٹ نے حسن علی کی حمایت میں بیان دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم کی جان اور فائٹر قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ حسن علی پاکستان ٹیم کی جان ہے وہ فائٹر ہے، فرنٹ لائن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News