Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانیوں کی پسندیدہ کمپنی کونسی سستی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے؟گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

پاکستانیوں کی پسندیدہ کمپنی کونسی سستی گاڑی متعارف کروانے جارہی ہے؟گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان میں کلٹس کے نام سے مشہور گاڑی کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرادیا گیا ہے جو کہ صارفین کو نہایت کم قیمت اور بہترین مائلیج فراہم کریگی۔

سوزوکی کمپنی کا اس گاڑی کے حوالے سے کہنا ہے کہ کلٹس سیکنڈ جنریشن کو 4 مختلف ورژنز میں پیش کیا گیا ہے جس میں ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی اور زی ایکس آئی پلس شامل ہیں۔

سوزوکی کمپنی کے مطابق  گاڑی میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں اور یہ ایندھن کی بچت کے حوالے سے سب سے بہترین گاڑی ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر نیا K10 انجن ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے 26.68 کلو میٹر فی لیٹر مائلیج حاصل ہوتا ہے۔ یہ انجن 65 ہارس پاور فراہم کرتا ہے اور صارفین کے لیے مینوئل اور اے ایم ٹی ٹرانسمیشن کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

کمپنی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کو فی الحال بھارت میں فروحت کے لئے پیش کردیا گیا ہے  جبکہ  گاڑی کی قیمت 5 لاکھ بھارتی روپے سے شروع ہوگی جو اس کا ایل ایکس آئی ماڈل ہوگا جبکہ سب سے بہتر زی ایکس آئی (اے ایم ٹی کے ساتھ) 6 لاکھ 94 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر