Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے براہ راست داخلے کی اجازت ملنے پر پی آئی اے کی چاندی

Now Reading:

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے براہ راست داخلے کی اجازت ملنے پر پی آئی اے کی چاندی
پی آئی اے

پی آئی اے کا آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے بحالی کی طرف گامزن

سعودی حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پاکستانیوں کو براہ راست داخلے کی اجازت ملنے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے کی چاندی ہوگئی ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو یکم دسمبر 2021 سے براہ راست داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان ایئر لائن نے ملک کے مختلف شہروں سے ہفتے میں مجموعی طور پر سعودی عرب کے لیے 35 پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا، لیکن صورت حال یہ ہے کہ قومی ایئر لائن کی یکم دسمبر سے 12 دسمبر تک سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں اور اب پی آئی اے نے سعودی حکام سے پروازوں میں اضافے کی درخواست کر دی ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے عرب ویب سائیٹ کو بتایا کہ یکم دسمبر سے 12 دسمبر تک چلنے والی تقریباً 60 پروازوں سے 9 ہزار مسافروں کو پاکستان سے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس دورانیے میں مزید 10 سے 15 پروازیں چلانے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ دیگر مسافروں کو بھی بروقت سعودی عرب پہنچایا جاسکے۔

فضائی ایئر لائنز کی صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو ملنے والی اس اجازت سے جہاں پی آئی اے کو کروروں روپے کا منافع ملے گا وہیں دیگر نجی ایئر لائنز کو بھی مالی لحاظ سے کافی فائدہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر