Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل کو مستقل نمائندہ اسناد پیش کیں

Now Reading:

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل کو مستقل نمائندہ اسناد پیش کیں

 برطانیہ میں تعینات  پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے 25 نومبر 2021 کو لندن میں آئی ایم او ہیڈ کوارٹرز میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کو پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر سیکرٹری جنرل Kitack Lim کو اپنی اسناد پیش کیں۔

ہائی کمشنر نے سیکرٹری جنرل کو میری ٹائم آپریشنز کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے حاصل کیے گئے مختلف سنگ میلوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور آئی ایم او کے مقاصد میں اس کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

 انہوں نے سیکرٹری جنرل کو رواں سال دسمبر میں آئی ایم او کونسل کے 2022 اور 2023 کے دو سالہ انتخابات کے لیے پاکستان کی امیدواری کے بارے میں آگاہ کیا ۔

 سیکرٹری جنرل نے مختلف میری ٹائم معاملات پر اپنی بصیرت کا اظہار کیا اور آئی ایم او اور اس کے بنیادی مقاصد میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

 اس موقع پر ہائی کمشنر نے آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے آئی ایم او کی عمارت میں مستقل تصنیب کے لیے پیش کیے گئے جہاز ایم ٹی کراچی کے ماڈل کی نقاب کشائی کی۔

Advertisement

 سیکرٹری جنرل کی طرف سے ماڈل کو بہت سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر