Advertisement
Advertisement
Advertisement

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کیلئے کتنے ہوٹل بک کر لیے گئے؟

Now Reading:

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کیلئے کتنے ہوٹل بک کر لیے گئے؟
کترینہ کیف اور وکی کوشل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے لیے فائیو اسٹار لگژری ہیریٹیج ہوٹل سکس سینسز کی بکنگ کرو الی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی 7سے 9 دسمبر کے درمیان شادی کی تقریبات کے لیے فائیو اسٹار لگژری ہیریٹیج ہوٹل سکس سینسز کی بکنگ کروائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کے لیے راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور کے فائیو اسٹار لگژری ہیریٹیج ہوٹل سکس سینس فورٹ کی بکنگ کروائی گئی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے راجھستان کے تقریباََ 45 سے زائدہوٹل بک کیے گئےہیں۔

تاہم مذکورہ تاریخوں میں ہوٹل کسی بھی دوسری بکنگ سے انکار کر رہے ہیں کیونکہ اس دوران بہت سے نامور بالی ووڈ اداکاروں کےوہاں آنے کی توقع ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ  اداکارہ کترینہ اور وکی کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ نگری کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔

اب تک کی اطلاعات میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ اڈوانی، ورون دھون، نتاشا دلال، اور دیگر کے نام سامنےآئے ہیں۔

 رپورٹس میں بتایا گیا کہ کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک منعقد ہوں گی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے اور 7 سے 12 دسمبر تک ان کی شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کرلی گئی ہے اور شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں منعقد ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر