جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم نے کینیڈا کو پریکٹس میچ 0-1 گول سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئرز ہاکی اسکواڈ کی جانب سے واحد گول معین شکیل نے اسکور کیا، پریکٹس پینلٹی شوٹ آؤٹس سیشن بھی پاکستان نے 2-4 گول سے جیت لیا۔
شوٹ آؤٹس میں رانا وحید،غضنفر علی، عبدالحنان اور معین شکیل نے گول کئے۔
عالمی جونیئر ہاکی کپ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور ،انڈیا میں کھیلا جائیگا۔
واضح رہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان جرمنی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 11:30 بجے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
