
سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ زمینوں کے کمرشل استعمال کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ زمینوں کی حیثیت تبدیل کرنا خلاف قانون ہے۔
عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور تمام کنٹونمنٹ سربراہوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے جبکہ سیکریٹری دفاع کو بھی جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کنٹونمنٹ زمینوں کی تیزی سے الاٹمنٹ جاری ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کنٹونمنٹ زمین کو کمرشل اور دیگر مقاصد کیلئے الاٹ کیا جارہا ہے۔
عدالت نے تفصیلی فیصلے میں مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کنٹونمنٹ کو دفاعی مقاصد کیلئے زمین دیتی ہیں، کنٹونمنٹ زمینوں کی حیثیت تبدیل کرنا خلاف قانون ہے۔
سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت کنٹونمنٹ زمینوں کی قانونی حیثیت اور کمرشل سرگرمیوں سے متعلق دلائل سن کر فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News