Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘جن کے رشتے دار اور فرنٹ مین ملک چلا رہے ہیں، انہیں میڈیا سیل پر اعتراض ہے’

Now Reading:

‘جن کے رشتے دار اور فرنٹ مین ملک چلا رہے ہیں، انہیں میڈیا سیل پر اعتراض ہے’

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری اور حماد اظہر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل مریم نواز نے نہیں چلانا تو کیا ان جیسوں سے مشورہ لیکر چلانا ہے؟ جن کے رشتے دار اور فرنٹ مین ملک چلا رہے ہیں، ان کو میڈیا سیل پر اعتراض ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کے لوگ والنٹیئرلی نوازشریف کے بیانیے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ پنجاب نے کہا آج حکومتی واویلا سے ایک بات تو ثابت ہوئی کہ ان کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کے اعصاب پر صرف مریم نواز سوار ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ جتنی مرضی انکوائریاں کروائیں، بات تو پھر یہی ہے کہ وہ باقی تمام کیسوں میں سرخرو ہوچکی ہیں، جو بات اب یہاں آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کروانے سے پہلے برائے مہربانی ساڑھے تین سال میں صرف عمران خان کی شکل دکھانے پہ کتنے اربوں خرچ ہوئے، اس کا جواب دیں، کیونکہ اس اشتہاری وزیراعظم نے کام تو کوئی کیا نہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ٹھگوں کی بارات ثاقب نثار کی آڈیو اور ارشد ملک کی ویڈیو کا فرانزک کب کرارہے ہیں؟

انوہں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کا جواب دو، کس طرح سلیکٹڈ کو لانے کے جتن کیے گئے، ایف آئی اے کو اپنے سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کرنا ان کا پرانا اور گھٹیا وطیرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر