
خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سینئر سول جج کو معطل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ مبینہ طور پر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میںپیش آیا۔
رجسٹرار ہائی کورٹ نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ لوئر دیر میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
لوئر دیر کے ڈی پی او کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔
متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے جس نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ جج نے 15 لاکھ روپے کی رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News