Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری کی تجارتی سامان لٹنے کی شدیدمذمت

Now Reading:

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری کی تجارتی سامان لٹنے کی شدیدمذمت

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری نعیم میر کیجانب سے قومی شاہراہوں پر تجارتی سامان لٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک بیان میں نعیم میر کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر تجارتی سامان لوٹا جارہا ہے جس پر حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 نومبر کو نوشہرہ فیروز قومی شاہراہ پر ٹرالے میں موجود دو قیمتیں برانڈ نیو گاڑیوں اور کوہالہ کے مقام پر ایک گاڑی چھین لی گئی یکے بعد دیگرے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس سے تاجروں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس کی فضا قائم ہوئی ہے۔

 ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کار کئیرئیر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

مرکزی سیکرٹری نعیم میر کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت چوری شدہ گاڑیوں کو جلد از جلد برآمد کروائے اور تاجروں کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر