Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں آگے چلنا ہے راستہ نہیں بدلنا، سعد رضوی

Now Reading:

ہمیں آگے چلنا ہے راستہ نہیں بدلنا، سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ ہمیں آگے چلنا ہے راستہ نہیں بدلنا۔

لاہورمیں شہدائے ناموسِ رسالت کانفرنس و عرس حافظ خادم حسین رضوی سے خطاب کے دوران سعد رضوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان سمیت جس نے بھی تحریک لبیک پاکستان کے لیے کاوشیں کیں ، ہم ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ ان ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو لانگ مارچ میں بھیجا۔

سعد رضوی نے مزید کہا کہ جس کی فکر اور نظریہ کمزور ہو اس کے ہاتھ میں ایٹم بم بھی ہو تو بھی وہ کچھ نہیں کرسکتا، ہمارے قائد خادم رضوی نے بتایا کہ کس طرح ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنی ہیں، ہمارے شہید بھی بازی جیت گئے، ہمارے زخمی بازی جیت گئے اور ہماری مائیں بھی بازی جیت گئیں کیونکہ یہ بازی موت سے نہ ڈرنے کی بازی تھی، ہم مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔

سربراہ ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ کارکن ہمارےاعتماد پر پورا اترے ہیں، ہمیں آگے چلنا ہے راستہ نہیں بدلنا۔ اب ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ووٹوں کے ڈبے خالی نہیں ہونے چاہییں، کاغذوں کا وزن اتنا بڑھانا ہے کہ کوئی ہمارا ووٹ چوری نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ سعد رضوی کو حکومت سے معاہدے کے تحت رواں ماہ ہی رہا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر