
مراد راس کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے تبادلے مخض ان ہی اسکولوں میں ہو سکتے ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اساتذہ کے تبادلے اسٹوڈنٹس ٹیچر ریشو (ایس ٹی آر) کے تحت کرنے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ای ٹرانسفر سسٹم پر تبادلوں کے لئے ایس ٹی آر کی شرط کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ٹی آر کی شرط ختم کرنے کا مطلب ہے کہ اساتذہ ضرورت کے برعکس جا کر اپنی آسانی کے مطابق کہیں بھی تبادلہ کروا سکتے ہیں۔
Why everyone asks me to stop implementing STR (Student teacher ratio) in schools for transfers? Why would I transfer a teacher to school where they are NOT needed and transfer a teacher from school where they are needed. This is NOT PMLN government. Merit will be upheld.
Advertisement— Murad Raas (@DrMuradPTI) November 19, 2021
مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ای ٹرانسفر سسٹم کے اطلاق سے پہلے اساتذہ با آسانی ضرورت کے برعکس اپنا تبادلہ سہولت کے مطابق کروا لیتے تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بھرپور اور جامع استعمال سے ہی شفافیت کو یقینی اور بدعنوانی کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کبھی بھی مسلم لیگ ن کے طرز حکومت کی طرح میرٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News