
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4391 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں ڈینگی کے وار کم ہونے لگے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 36 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2480 ہوگئی ہے۔
جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے18 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1871 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 143 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9234 ہوگئی ہے، جبکہ ڈینگی سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔
پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4687 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 167 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
حیدرآباد میں ڈینگی کی صورتحال
حیدرآباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ڈینگی سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 9 ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News