
میراڈونا
ارجنٹائن میں ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی صحت سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔
نامور آنجہانی فٹبالر میراڈونا کے ڈاکٹر اور ارجنٹائن کے صحافی نیلسن کاسترو نے ’میراڈونا کی صحت، حقیقی زندگی‘ کے نام سے کتاب شائع کی ہے جس میں انہوں نے سابق اسٹار فٹبالر کی زندگی اور موت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
ڈاکٹر کاسترو نے اپنی کتاب کے حوالے سے ایک انٹریو میں کہا کہ میرا ڈونا کے چاہنے والے ان کا دل نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو دل کے بغیر دفنایا گیا اور اس کے علاوہ ان کی موت پر تحققیات بھی کی جارہی تھی جس کے لیے ان کے دل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔
ڈاکٹر کاسترو کے مطابق مجھے یہ معلومات میرا ڈوان کے طبی ریکارڈ سے ملی اور اس کے علاوہ میں نے ان لوگوں سے بات کی جو اس بات کے گواہ ہیں، ان کے مطابق میرا ڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا جب کہ عام طور سے انسانی دل کا وزن 300 گرام ہوتا ہے۔
واضح رہے ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر آنجہانی میراڈونا 25 نومبر 2020ء کو 60 برس کی عمر میں بیونس آئرس میں انتقال کر گئے تھے جب کہ ارجنٹائن کی عدلیہ میراڈونا کی وفات کے سلسلے میں 7 افراد کے ساتھ تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News