سی ٹی ڈی کی جانب سے گولیمار میں کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کا شوٹر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم معراج عرف چھوٹو نے 2019 میں کانسٹیبل فاروق کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم لیاری گینگ وار ڈان رحمان ڈکیت کا رشتے دار ہے اور شوٹر ساجد اور واجد کا بھانجا ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم نے کانسٹیبل فاروق عمران گوالہ عابد عرف قبرستان اور کلو گھاس والے کو بھی قتل کیا ہے جبکہ ملزم نے مخالفین کے گھر پر فائرنگ کی اور ان کے گھر بھی جلائے جس کے مقدمات بھی درج ہیں۔
سی ٹی ڈی پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے بھتہ وصولی کا بھی انکشاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ مزید کارروائی کے لیے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News