Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی کی کارروائی، گینگ وار کا شوٹر گرفتار

Now Reading:

سی ٹی ڈی کی کارروائی، گینگ وار کا شوٹر گرفتار

سی ٹی ڈی کی جانب سے گولیمار میں کامیاب کارروائی  کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کا شوٹر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم معراج عرف چھوٹو نے 2019 میں کانسٹیبل فاروق کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم لیاری گینگ وار ڈان رحمان ڈکیت کا رشتے دار ہے اور شوٹر ساجد اور واجد کا بھانجا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم نے کانسٹیبل فاروق عمران گوالہ عابد عرف قبرستان اور کلو گھاس والے کو بھی قتل کیا ہے  جبکہ ملزم نے مخالفین کے گھر پر فائرنگ کی اور ان کے گھر بھی جلائے  جس کے مقدمات بھی درج ہیں۔

سی ٹی ڈی پولیس نے مزید بتایا کہ  ملزم نے بھتہ وصولی کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ مزید کارروائی کے لیے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر