
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر6 ملین کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
اداکار و میزبان عمران عباس نے یہ سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عمران عباس اکثر ہی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ان کے مداح ان کے کام کا اصل کریڈیٹ ہیں۔
انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ میں اداکار عمران نے لکھا کہ وہ 6 ملین فالوورز ہونے پر اپنے ہر ایک مداح کےدل سے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے کام کا ’کریڈیٹ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بھی اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔
اداکارہ صنم جنگ نے بھی عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ’ او واہ! ماشااللہ، عمران اتنے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہونے پر مبارک ہو‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News