
پی ڈی ایم بڑھتی ہوئی مہنگائی پر آج حکومت کےخلاف کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی شریک ہوں گے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے انتظامات کیےگئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ریگل چوک کے اطراف آنے اور جانے والی سڑکوں کو بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گذشتہ روز کراچی پہنچے۔ جےیوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو، اسلم غوری سمیت پارٹی رہنماؤں نےان کا استقبال کیا۔
جے یو آئی سندھ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی میں دو روزہ قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
گذشتہ روز پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما مشیر زراعت منظور وسان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان کی صوبائی قیادت نے آج شام چاربجے اجلاس طلب کیا ہے۔
جے یو آئی ف رہنما مولانا عبدالواسع کے مطابق اجلاس میں 17 نومبر کو پی ڈی ایم کے زیرِ اہتمام جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کے 17 نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف تاریخی مارچ ہوگا۔ عوام ریلی اور جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News