Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے لئےاقدامات نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی

Now Reading:

بیرون ملک پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے لئےاقدامات نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی

بیرون ملک پاکستانیوں کی تنظیم پاکستان اوورسیز فورم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ای ووٹنگ کے لئے اقدامات میں تاخیر پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

بول نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالہ سے یادداشت جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مقیم ممالک میں ووٹ کا حق دے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 236 جون کو بھی الیکشن کمیشن کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے یاداشت پیش کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اقدامات 90 دن کے اندر کرے،اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم چوہدری شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کو یاددہانی کرانے آئے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم کی محبت نہیں بھولیں گے،کچھ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

شاہد رانجھا نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق پر عملدرآمد کرے، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے جو بھی میکنزم بنائے گا ہمیں قبول ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر