Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشک میوہ جات سرد موسم سے بچائیں ساتھ وزن بھی گھٹائیں

Now Reading:

خشک میوہ جات سرد موسم سے بچائیں ساتھ وزن بھی گھٹائیں

موسم سرما میں خشک میوہ جات کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے لیکن آپ کوبات جان کرحیرت ہو گی یہ وزن گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام میوہ جات غذائیت سے بھرپورہوتے ہیں ان میں کیلوریز بھی کافی زیا دہ ہوتی ہیں اس کے باوجود یہ وزن میں کمی کے لئے بے حد موئثرہے۔

ایک تحقیق کے نتیجے میں بات سامنے آئی ہے کہ خشک میوے کی تھوڑی مقدار کھانے پر پیٹ بھرنےکا احساس دلاتے ہیں اور اس طرح انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جو وزن بڑھنے میں کی ایک اہم وجہ ہے۔

بادام

بادام کو وزن کم کرنے والی دوا سمجھا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ وزن میں کمی کے خواشمند افراد کم کیلوریز والی غذا میں بادام کو بھی شامل رکھیں تووزن میں کمی کا ہدف کم وقت میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔

کاجو

Advertisement

کاجو ایک منفرد ذائقہ لئے بےحد صحت بخش غذا ہے آدھا کپ کاجو آپ کو تقریباً تیرہ گرام چکنائی اور پانچ گرام پروٹین مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاجو میگنیشیم کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے۔

میگنیشیم، کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی آپ کے میٹا بولزم کو منظم کرنے مدد دیتی ہے جو وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہے۔

پستہ

پستے میں پروٹین،فائبر،پوٹاشیم زیادہ اور کیلوریز کم ہو تی ہے۔ اس کے علاوہ پستے میں کئی طرح کے فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کا باقاعدہ استعمال وزن می کمی لانے کے ساتھ امراض قلب سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

اخروٹ

اخروٹ صحت مند چکنائیوں کا ایک بہترین توازن پیش کرتے ہیں، بشمول اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جو آپ کو صحت بخش غذائی اجزائ فراہم کرنے کے ساتھ ایل ڈی ایل برے کولیسٹرول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس طرح امراض قلب سے بچائو ممکن ہوتا ہے۔ اگر کھانے سے قبل اخروٹ کو غذا میں شامل کیا جائےتو یہ دماغ کو پیٹ بھرنے کا اشارہ دے گا جس کے بعد آپ کھانے کی کم مقدار لیں گے اوریہ وزن میں کمی کا سبب بنے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر