Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی: صحافیوں کے تحفظ کا بل متفقہ منظور

Now Reading:

قومی اسمبلی: صحافیوں کے تحفظ کا بل متفقہ منظور

قومی اسمبلی نے صحافیوں کو تحفظ دینے کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021ء متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے۔

اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ اس بل کو بنانے میں وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شیریں مزاری  نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائےانسانی حقوق اور اپوزیشن کا تعاون بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بل2021 منظور ‏کیا گیا تھا ۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پر اپوزیشن سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ بلاول کی سربراہی میں انسانی حقوق کمیٹی نےبل کوسپورٹ کیا یہ بل2سال سےتعطل کا شکار تھا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوئے۔

پاکستان کی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام نے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں اپوزیشن نے مختلف معاملات میں اپنی سفارشات اور تجاویز بھی دیں لیکن ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے اور  ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات، وزیراعظم کی اجلاس میں عدم شرکت اور ملکی معاشی صورت حال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

قومی سلامتی کمیٹی میں اس مرتبہ بھی سیٹنگ پلان گزشتہ اجلاس کی طرح ہی رکھا گیا تھا کہ سپیکر کے چبوترے کے بالکل سامنے کرسی صدارت تھی جس پر سپیکر براجمان تھے جبکہ ان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کی نشست تھی۔

اجلاس کے ماحول کے حوالے سے حکومتی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اجلاس بہترین ماحول میں ہوا۔ ایک وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کی تقاریر بالکل فارغ تھیں جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نے تجاویز کے بجائے عسکری قیادت کی تعریفوں کے پل باندھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر