Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہینِ عدالت کیس،میرشکیل الرحمان نےشوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

Now Reading:

توہینِ عدالت کیس،میرشکیل الرحمان نےشوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

توہپنِ عدالت کیس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصارعباسی اور ایڈیٹرعامرغوری نے بھی جواب داخل کرادیے۔ توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز کے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے۔

گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کا جواب داخل نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ ایک صحافی کی شائع خبر کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اورمریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

Advertisement

رانا شمیم کے اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021ء کو دیے گئے بیانِ حلفی میں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کےانعقاد تک جیل میں رہنے چاہئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئےسابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ ایک سماعت میں سابق جج جی بی رانا شمیم، اخبارکےمالک میر شکیل الرحمان، ایڈیٹر عامرغوری اورانصارعباسی کو طلب کر کے تحریری شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر