
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا اہم مقابلہ افغانستان اور بھارت کے درمیان جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے طالبان بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل بھارت نے اپنے دو ابتدائی میچز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جن میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
افغانستان نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں سے اسے 2 میں فتح حاصل ہوئی جبکہ 1 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرجبکہ بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News