احساس
احساس راشن رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رعایت کیلئے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا اور گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر سکتا ہے۔
ثانیہ نشتر نے عوام کو سمجھانے کے لیے اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے تمام تر تفصیلات بتائیں کہ رجسٹریشن کس طرح کی جاسکتی ہے۔
احساس راشن رعایت پورٹل پر کم آمدنی والےگھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ پروگرام کی بنیادی معلومات،وضع کردہ شمولیت کا طریقہ کار،اہلیت کا معیار اور شامل فوائد کےبارے میں جاننے کیلیئےاس لنک پرمعلوماتی ویڈیوملاحظہ کریں۔ https://t.co/aAyjHkuEwf#EhsaasRashan pic.twitter.com/Gq3XMh55O3
Advertisement— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 10, 2021
ویڈیو میں وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گھر کے کسی ایک فرد کو منتخب کرکے اس کا شناختی کارڈ نمبر ایسی موبائل سم سے بھیجا جائے جو اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے اور کریانہ مالکان راشن پروگرام کیلئے صرف احساس راشن ویب پورٹل پرہی رجسٹر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
