پاک فوج کے زیر اہتمام لاہور میں جاری پیسز چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیسز مقابلوں کی اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیسز مقابلوں میں 6ممالک کے 101 ملٹری کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ پاک فوج کی 9 ٹیموں نے بھی پیسز مقابلوں میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانسی کا تمغہ فلسطینی جارڈن، عراق نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔”فٹسٹ آف دی فٹسٹ” کیٹیگری میں سری لنکن کارپورل ڈسانائیکا نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ انجینئرز سینٹر کے سیپر امجد نے بھی “فٹسٹ آف دی فٹسٹ” کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیم کیٹیگری میں سری لنکا نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ یو اے ای اور ازبکستان نے مشترکہ طور پر سلور میڈل حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ڈومیسٹک کیٹیگری میں دفاعی چمپئن انجینئرز رجمنٹل سینٹر ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ چاندی کا تمغہ ملتان کور، کانسی کا تمغہ بلوچ رجمنٹل سینٹر نے حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 3.2 کلومیٹر دوڑ میں یو اے ای کے وارنٹ آفیسر مبارک نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ انجینئرنگ سینٹر کے سیپر احمد رضا نے بھی 3.2 کلومیٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پل اپس میں سری لنکا کے کارپورل ڈیسانائیکا نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ کمبیٹ ایفیشنسی ٹیسٹ میں ملتان کور کے نائیک اعجاز نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے تقریب کی کامیابی میں منتظمین، عملے کی کاوشوں کو سراہا جبکہ مہمان خصوصی نے عالمی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر لاہور نے انعامات تقسیم کئے اور عالمی پیسز ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پرامن قوم، کھیلوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے۔ لاہور میں تیسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کی کامیاب تکمیل پرامن پاکستان کی عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
