پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفا منظور کرلیا گیا ہے اور انہیں وزیراعظم کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوب آفریدی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے، جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایوب آفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ایوب آفریدی کے سینیٹر شپ چھوڑنے کے بعد شوکت ترین کو ان کی جگہ سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، انہیں خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑوایا جائے گا۔
سینیٹر بننے کے بعد شوکت ترین وفاقی وزیر بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News