قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی ۔
حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے پی سی بی سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
