Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی وجہ سے مہنگائی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

کورونا کی وجہ سے مہنگائی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔

چوہدری محمد سرور نے عالمی یوم زیابطیس پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوگر خطرناک بیماری ہے جو جسم کو ختم کر دیتی ہے، مہلک بیماری سے نجات حاصل کرنے کےلئے اپنے آپ کو وقت دیناہوگی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سب متفق ہیں شوگر کےلئے جسمانی ایکسر سائز بہترین ہے، اگر آدھا گھنٹہ بھی واک کےلئے نہیں نکالتے تو بیماری آپ پر واجب ہو جاتی ہے

 گورنر پنجاب نے کہا کہ زیادہ کھانے سے زیادہ بیماری لگتی ہے، کھانے میں شوگر اور سوفٹ ڈرنک زہر قاتل ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی دنیا بھر کا مسئلہ ہے غریبوں کی مشکلات کو دور کرنے کےلئے اقدامات کریں گے۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے کہا کہ مذہبی مقامات بھارت میں محفوظ نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیاں عذاب بنائی ہوئی ہیں۔

چوہدری محمد سرور  نے یہ بھی کہا کہ بہت تکلیف ہوتی ہے بھارت پر تنقید سے پہلے پاکستان کو خود دیکھے۔ ہمارےسچ کو دنیا تسلیم نہیں کر رہی، بھارت  جھوٹ میں اتناماہر ہے ہمارے نوجوان ان پر یقین کرتے ہیں۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یورپ سے زیادہ اقلیت کےلئے پاکستان میں کام ہورہاہے، نائن الیون پر مسلمانوں اور ہماری گاڑیوں پر حملے ہوئےلیکن پاکستان میں اقلیت محفوظ ہیں۔

چوہدری محمد سرور  کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائد اعظم کے ویژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں لیکن پاکستان میں اقلیت برابرہے، منفی پروپیگنڈہ ہمارے ملک پر اثر انداز ہو رہاہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں جزا و سزا کا نظام لے آئیں گے تب مسائل کا حل نکل آئے گا خواہ انتہا پسند ہو یا قانون کو توڑنے والے ہو جب قانون پر عمل کریں گے اور انتہا پسند کو سزا ملے گی تو کوئی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر