پاکستان نے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے جاری بیان کے مطابق شاہین ون اے زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والا بیلسٹک میزائل ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر (ڈی جی) اسٹریجٹک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربہ دیکھا۔

ان کے علاوہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
