
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل کور سینٹر کا دورہ کیا اور دوران جنگ اور زمانہ امن میں آرمی میڈیکل کور کی خدمات کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں قائم آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاوہ ازیں آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو کرنل کمانڈنٹ آف آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔
پاک فوج کے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون جنرل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوران جنگ اور زمانہ امن میں آرمی میڈیکل کور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات میں اے ایم سی نے ہمیشہ فرض کی ادائیگی پر لبیک کہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا کیخلاف جدوجہد میں صف اول کے سپاہی ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف عوام کے تحفظ اور بہبود کیلئے کوشاں ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر پاک فوج اور پوری قوم کو فخر ہے۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسز میں جدید رجحانات کو اپنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News