پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرت انٹرنیشنل پیسز کے مقابلے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے انٹرنیشنل پیسز کے تیسرےدن 16 ٹیموں میں 3.2 کلومیٹر دوڑ کا سخت مقابلہ ہوا ۔
آج کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کے مبارک راشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مبارک راشد نے 09:02:42 منٹ میں 3.2 کلومیٹر طے کر کے دوسرے پیسز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
متحدہ عرب امارات کے عبید محمد دوسرے جبکہ عراق کے محمد زید تیسرے نمبر پر آئے ۔
مجموعی طور پر 160 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ان میں پاک فوج کے 70 جبکہ 90 بین الاقوامی کھلاڑی شامل تھے۔
مقابلے میں شریک تمام ٹیموں کا ولولہ اور جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
آج شام کو غیر ملکی کھلاڑی لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے جبکہ کل شام کو غیر ملکی کھلاڑی واہگہ بارڈر کا دورہ بھی کریں گے ۔
کل ا نٹرنیشنل پیسز کے چوتھے روز ‘سِٹ اپس’ کے مقابلے ہونگے ۔
معزز مہمان شام کو پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھیں گے ۔
6 نومبر تک ایوب اسٹیڈیم لاہور میں مختلف ایونٹس جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 7 نومبر کو 2021-PACES کی اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News