وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے اور پابندی والے ممالک سے نکالنے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور سعودی ہدایات اورایس او پیز پر موثر عمل درآمد کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ملاقات میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے یقین دہانی دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ آپریشن بحالی کا مطالبہ جلد از جلد سعودی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
