
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے بازجیسن روئے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کالف انجری کا شکار ہوئے تھے۔
جیسن روئے کی جگہ جیمس وینس کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی ) نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم سب آپ کے لیے بے بس ہیں۔
AdvertisementWe’re all gutted for you @JasonRoy20 💔
We will carry on playing in the positive spirit that you embody.
If anyone can come back stronger, it’s you 🦁#T20WorldCup #EnglandCricket
— England Cricket (@englandcricket) November 8, 2021
ای سی بی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم اس مثبت جذبے کے ساتھ کھیلنا جاری رکھیں گے جسے آپ مجسم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے کالیفائی کر لیا ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے 10 نومبر کو ابو ظہبی اسٹیڈیم سے ٹکرائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News