
انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہواجس میں کورونا کیسز کی صورتحال اور ویکسینیشن مہم پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے نیشنل ویکسین اسٹریٹجی پر تفصیلی غور کیا اور صوبوں کو بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن کیلئے تیاریوں کی ہدایت کی۔
این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسینیشن کال سینٹر، چیٹ بورڈقائم ہوں گے ، کال سنٹر،چیٹ بورڈویکسینیشن کیلئے شہریوں سے رابطہ کریں گے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے فریقین کو ویکسینیشن میں تیزی کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انسداد خسرہ،روبیلامہم کے بعدکورونا ویکسینیشن میں تیزی لائی جائے۔
خسرہ اور روبیلا کی علامت
خسرہ اور روبیلا وائرس سے پھیلنے والی بیماریاں کی علامات تیز بخار ، کھانسی ، نا ک ،آنکھوں سے پانی بہنا اور دست سمیت دیگر علامات شامل ہیں یہ بیماریاں ان بچوں ، بچیوں اور حاملہ خواتین کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں جنہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے ۔
روبیلا کا دورانیہ تین دن تک ہوتا ہے البتہ یہ مرض نولود بچوں کو نابینا ، بہرہ اور دماغی طور پر مفلوج کرنے اور پیدا ئش کے بعد موت کی اغوش میں چلے جانے کا موجب بن رہا ہے ، یہ بیماری مریض کے کھا نسنے، چھینکنے سے دوسرے بچوں اورافراد میں منتقل ہو سکتی ہے ایک متاثرہ بچہ 200بچوں کو متا ثر کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News