الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی، تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز اپنا (قومی شناختی کارڈ نمبر) اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں تو آپ کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News