Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹر بینک میں روپیہ تگڑا، ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا

Now Reading:

انٹر بینک میں روپیہ تگڑا، ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا
ڈالر کی قیمت

بول نیوز کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 175روپے 24 پیسے تھی تاہم آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 2 روپے 19 پیسے کم ہوکر 173 روپے 05 پیسے پر آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالے کی قدر میں کمی آئی ایم آیف کی جانب سے قرض دینے کے بعد آئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف حکام نے چھٹے جائزے کے مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، قرض کی یہ رقم جاری کرنے کا فیصلہ حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا، نئی قسط کے اجرا سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔

بین الاقوامی مانیٹری فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جون تک کے تمام کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کیے،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیش رفت کی، کورنا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی ، آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی 4 فی صد سےزیادہ اور اگلے سال ساڑھے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر