وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سندھ کے نام نہاد چیمپئن دراصل کرپشن چیمپئن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی باصلاحیت کہلوانے والی حکومتوں نے ملک کو راستے پر لایا، ہم دھائیوں سے دھاندلی زدہ جماعتوں کو دفن کر کے سیاست میں آئے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کی اپنی کارکردگی صفر ہے، جنکی سرکردگی میں کرپشن کا بازار گرم ہووہاں کارکردگی صفر ہی ہوگی۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سندھ بدترین بد انتظامی کا شکار ہے، پیپلز پارٹی کی ضمانتیں انکے کرتوتوں کی وجہ سے ضبط ہوں گی۔
مزید کہا کہ کوئی بھی ٹیم لیڈر کے حوصلے کی وجہ سے اوپر جاتی ہے، کابینہ ہو یا کرکٹ ٹیم وزیراعظم کی لیڈرشپ رول ماڈل کی وجہ سے کارکردگی دکھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News