Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، وزیر توانائی سندھ

Now Reading:

گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، وزیر توانائی سندھ
امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، نجی پاور کمپنیوں کو گیس کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ گھریلوں صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سونے پے سہاگہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل لیگی خواتین نے گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی خواتین نے ٹینک چوک پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بھی بند کردی ہے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، گیس آئے تو پریشر بہت کم ہوتا ہے جس سے بچوں کے لیے دودھ بھی گرم نہیں کر سکتے۔

مظاہرے میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگا ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے جبکہ لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

خواتین نے مزید کہا کہ گیس کی بندش کے باعث انہیں کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ خواتین نے ہاتھوں میں چولہے اور توئے بھی اٹھائے ہوئے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ خواتین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر