ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈیوائن براوو کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر کے ساتھ میرا کیریئر بھی ختم ہوگا، میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے، اٹھارہ سال میں کرکٹ کو بہت انجوائے کیا۔
After an 18-year career for the #WestIndies, Dwayne Bravo has called time on his international career.
AdvertisementMore 👇https://t.co/0KQrDnD6Nf
— ICC (@ICC) November 5, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیلئے آئی سی سی ٹرافیز جیتنا اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہے کہ ڈیوائن براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز میچز کھیلے جبکہ وہ 2 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے 4 میچز میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News