Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کے تحت الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، رضا ربانی

Now Reading:

آئین کے تحت الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، رضا ربانی
رضا ربانی

نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کے لیے کابینہ کمیٹی کا قیام انتخابی عمل میں ایگزیکٹو کی براہ راست مداخلت ہے۔

میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی کا قیام الیکشن کمیشن کی حدود میں براہ راست مداخلت ہے، حکومتی جماعت کا آئندہ عام انتخابات میں شراکت دار ہے۔

سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت کا الیکشن عمل میں کوئی بھی کردار الیکشن کو مزید متنازع بنا دے گا، جس انداز سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے انتخابی اصلاحات منظور کروائی گئیں، اس نے سارے انتخابی عمل پر آسیب ڈال دیئے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن، انتخابات سے قبل ہی مشکوک ہو گئے ہیں، آئندہ انتخابات شراکت داروں کی اکثریت کے لیے ابھی سے قابل قبول نہیں، جس ملک میں لوگوں کو روٹی نصیب نہیں، وہاں خود مختاری کو آئی ایم ایف کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

میاں رضا ربانی نے کہا کہ انتہا پسندی میں اضافہ ہورہا ہے، انجینئرڈ انتخابات ملک میں عدم استحکام لائے گا جس سے انارکی پھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئینی راستہ اختیار کرے، الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرائی گئی انتخابی اصلاحات ختم کرے اور انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر