Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقن گولفر تھرسٹن لارینس بھی کورونا کے نئے ویرئینٹ سے خوف ذدہ

Now Reading:

جنوبی افریقن گولفر تھرسٹن لارینس بھی کورونا کے نئے ویرئینٹ سے خوف ذدہ

جنوبی  افریقہ سے تعلق رکھنے والے ماہر گولفر تھرسٹن لارینس بھی کورونا کےنئے ویرئینٹ خوف زدہ نظر آ رہے ہیں۔

گولفر تھرسٹن لارینس نے آج ہی چند گھنٹوں پہلے جوبرگ اوپن گولف چمئین شپ کی چمچماتی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تھرسٹن نے خراب موسم سے متاثر ہونے والے جوبرگ اوپن گولف کے مقابلوں میں 11 انڈر کے اسکور سے جیت اپنے نام کی ہے۔

تھرسٹن لارینس نے جیت کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر نے مجھے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو پھر کھیلوں کے میدان ایک بار پھر ویران ہو جائیں گے۔

لارینس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے متعدد گولفرز مستقبل کے گولف ٹورنامنٹس میں نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفری پابندیوں سے مزید حالات خراب ہوں گے اور گولفرز کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

گولفر تھرسٹن لارینس  نے مزید کہا کہ میں ایسے کئی بین الاقوامی گولفرز کو جانتا ہوں جو اس وقت اپنے کیرئیر کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اور اگر دنیا واپس لاک ڈاؤن کی طرف جاتی ہے تو پھر بیشتر گولفرز گولف سے رٹائرمنٹ لے لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر