Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزدورطبقے کےمعیارِ زندگی، بچوں کے تعلیمی وظائف سےمتعلق پنجاب کی رپورٹ

Now Reading:

مزدورطبقے کےمعیارِ زندگی، بچوں کے تعلیمی وظائف سےمتعلق پنجاب کی رپورٹ

حکومت پنجاب نےمزدورطبقے کا معیار زندگی بلند کرنے اوران کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی۔

پنجاب اسمبلی میں پنجاب حکومت کی رپورٹ میں ایوان کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں مزدور کی کم سے کم اجرت 17 ہزار 5 سو روپے مقررکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب مینمم ویجزایکٹ 2019 کی شق 21 کے تحت اجرت میں خواتین اور مرد کے درمیان کسی قسم کی تفریق غیر قانونی ہے۔

رپورٹ میں مزدور طبقے کے معیارِزندگی بلند کرنے کے لیے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر کے انسپکٹران مزدوروں کو دی جانے والی سہولیات کی مسلسل انسپکشن اورمزدور طبقے کے بچوں کے لیے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 65 اسکولوں کے قیام کا ذکر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان اسکولوں میں 43 ہزار704 ورکرز کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم مہیا کی جاتی ہے جبکہ ورکرزکے بچوں کو کاپیاں، کتابیں، یونیفارم، ٹرانسپورٹ اوراسٹیشنری مفت دی جاتی ہیں۔

Advertisement

ایوان کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے توسط سے مزدور بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دیے جاتے ہیں  جبکہ انٹرمیڈیٹ لیول کے بچوں کو 3 ہزار5 روپے ماہوار اور گریجویشن لیول کے طلبا کو 4 ہزار5 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔

پنجاب حکومت کی پیش کردہ رپورٹ میں ماسٹر لیول کے تعلیمی وظائف کی شرح 5 ہزار5 سو روپے کے علاوہ طلبا کو دیگر اخراجات ایڈمیشن فیس، ٹیوشن فیس، ٹرانسپورٹ چارجز، ہاسٹل چارجز ادا کیے جانے کا ذکر درج ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ طلبا کو رجسٹریشن فیس، امتحانی فیس، لائبریری فیس، لیب فیس اورکمپیوٹر فیس ادا کی جاتی ہے جبکہ ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے حامل طلبا کو تعلیمی اخراجات ادا کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رجسٹرڈ کارکنان کی ہر بچی کی شادی پردو لاکھ روپے بطور شادی گرانٹ اورکارکن کی فوتیدگی پرچھ لاکھ فوتیدگی گرانٹ دیےجاتے ہیں۔ ورکرز ویلفئیر فنڈ کی توسط سے صنعتی کارکنان کےلیے پنجاب میں 29 لیبرکالونیاں الاٹ کی گئی ہیں۔ لیبر کالونیوں میں 22ہزار 654 پلاٹس، دو ہزار آٹھ سو ستائیس اور30981 فلیٹس بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر