Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرینٹ بولٹ کی بھارت کے خلاف شاہین آفریدی بننے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

Now Reading:

ٹرینٹ بولٹ کی بھارت کے خلاف شاہین آفریدی بننے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارتی کرکٹر روہیت شرما کو آؤٹ کرنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی باؤلرٹرینٹ بولٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی طرح روہیت شرما کی وکٹ لینا چاہتے ہیں۔

ایسے میں ٹرینٹ بولٹ نے اپنا عُمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہیت شرما کی وکٹ لینے کی بھرپور کوشش کی۔

ٹرینٹ بولٹ نے جیسے ہی روہیت شرما کو پہلی بال کروائی تو  روہیت شرما نے بال ہوا میں اُچھال دی اور اُس وقت ہر ایک کی نظر باؤنڈری پر موجود فیلڈر ایڈم  کی طرف تھی لیکن روہیت شرما کی خوش قسمتی کہ فیلڈر سے کیچ ڈراپ ہوگیا۔

اس طرح ٹرینٹ بولٹ کی بھرپور کوشش کے باوجود بھی وہ بھارت کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نہ بن سکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی۔

کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر